0

69 ہزار سے زائد پینسلیں جمع کرنے والا امریکی شہری

آئیووا امریکا کے ایک شخص نے 69 ہزار 255 پینسل اکٹھی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایرن بارتھولمے نے امیریکن پینسل کلیکٹر سوسائٹی کی مدد سے گزشتہ موسمِ گرما کے دوران عوامی سطح پر پینسل گنتی کی تقریب کا انعقاد کیا اور وافر مقدار میں شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے۔ادارے کی جانب سے جمع کرائےگئے شواہد کی تصدیق کے بعد ایرن کو دنیا کا سب سے بڑا پینسل کا مجموعہ رکھنے کا ریکارڈ تفویض کر دیا گیا۔ایرن بارتھولمے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد کے اعتبار سے وہ جانتے تھے کہ وہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ایرن کے ہزاروں پینسلوں پر مشتمل اس مجموعے میں کچھ یادگاری پینسلیں بھی موجود ہیں جو 100 سال سے زائد عرصہ پرانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں