0

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے معاملے پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے اور اجلاس میں وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی، عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے آزاد کشمیر میں پیدا صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظمچوہدری انوارالحق سے رابطہ کرکے انہیں بھی اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے معاملے کے حل ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔شہباز شریف نے کہا تھا کہ تمام جماعتوں پر زور دیتا ہوں کہ مطالبات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کا سہارا لیں، انہوں نے کہا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعاً برداشت نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکونگ کرنے میں جلدی کرتے شبہاز شریف نے کہا کہ ڈائیلاگ ، بحث ومباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔وزیرا عظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو بھی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں