0

پی آئی اے کی نجکاری، فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی سربراہی میں نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا اور بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا۔ بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزرز کے ساتھ سروس معاہدات کی توسیع/تجدید کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں بورڈ نے فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا بھی فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں