0

عمران خان لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بری

اسلام آباد: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بریت اور پروڈکشن کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل جج نے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کی حد تک ہیں ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے،بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھادفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا نہ بتایاگیا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں،بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیےکہ اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟وکیل نے بتایااس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں بری کردیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں