Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسچینی فرم کا جدید ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان

چینی فرم کا جدید ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: چینی فرم ہوتیان نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا ہے۔چین کی معروف آلات ٹیسٹنگ کی ٹیکنالوجی فراہم کرنیوالی فرم تونگ گوان ہوتیان ٹیسٹنگ ایکوپمنٹ کو لمیٹڈ گروپ کے چیئرمین یوچنگ یانگ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں صارفین کیلیے مینوفیکچرنگ/ اسمبلی، سیلز اور بعد از فروخت سروس کیلیے ان کا ادارہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ ملک بھر میں ووکیشنل سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔چینی فرم نے ہنر مند افراد تیار کرنے کیلیے پاکستان میں ٹیسٹنگ آلات کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیتی مرکز سمیت فیکٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوچنگ یانگ نے کہا، ہم برادر ممالک ہیں! ہم مستقبل میں پاکستان میں فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور متعلقہ تکنیکی عملے کی تربیت کو جامع طریقے سے انجام دیں گے تاکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے ہماری مصنوعات تک رسائی حاصل کر سکیں، اور پاکستان میں تکنیکی خلا کو کم کر سکیں۔انھوں نے کہا پاکستان ایک دوست ملک ہے اور پاکستانی حکومت چینی کاروباری اداروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ پاکستان میں مزید چینی صنعتوں کو فروغ دینے کیلیے اہم ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments