Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانتحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری...

تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔
اپوزیشن کا شوکت ترین پر اعتراضات جمع کرانے کا فیصلہ
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اختیار ولی نے کہا ہے کہ شوکت ترین پر اعتراضات جمع کرائیں گے کیوں کہ سینٹ امیدوار صوبے سے باہر کا کیسے ہوسکتا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد یہ اعتراضات جمع کرائیں گے جب کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments