Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسایف بی آرنے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی

ایف بی آرنے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کر سکے گی جب کہ غیر منقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہو سکے گی۔ایف بی آر کے مطابق خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر یہ شرط لاگو ہوگی جب کہ اس کا اطلاق رہائشی یا کمرشل مقاصد کےلیے ڈیولپمنٹ اسکیموں پر بھی ہوگا اور تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی اس سے مشروط ہوگی۔ایف بی آرکے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جب کہ انہیں نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر بھی رجسٹر کرانا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments