Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانلاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی نجی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اسے عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے گیا، جہاں ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments