Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلسارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی

سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان اور بائیں بازو سے کھیلنے والے دنیا کے بہترین اوپنر میں سے ایک سارو کنگولی کو سینے میں تکلیف کے باعث دوبارہ اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے 48 سالہ صدر سارو کنگولی کی دل کی تین شریانیں بند ہونے پر اسی ماہ اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر منتقل ہوگئے تھے تاہم اب انہیں دوبارہ سینے میں تکلیف ہوئی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مایہ ناز کھلاڑی کے دوبارہ سے کیے گئے تمام ٹیسٹس نارمل آئے ہیں اور ای سی جی میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے تاہم آئندہ 48 گھنٹوں میں دوبارہ اینجیوپلاسٹی کی جا سکتی ہے۔

سارو کنگولی نے ایک روزہ میچ میں 1992 میں ڈبیو کیا تھا اور وہ 2007 میں ون ڈے کیریئر کو خیر باد کہہ دیا تھا جب کہ پہلا ٹیسٹ میچ 1996 میں کھیلا اور 2008 میں کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا تاہم کمنٹری جاری رکھی اور 2019 سے بھارتی کرکٹ بورڈ میں بطور صدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments