Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانتھانہ فیروزوالا پولیس کے ایس ایچ او عامر محبوب کی پولیس ریڈنگ...

تھانہ فیروزوالا پولیس کے ایس ایچ او عامر محبوب کی پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ دبنگ کارروائی

3رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار،ڈاکوﺅں کا دوران تفتیش ڈکیتی ،راہزنی ودیگر درجنوں سنگین وارداتوں کا انکشاف ،ملزمان کے قبضہ سے،10لاکھ نقدی،دو موٹرسائیکلیں،درجنوں موبائل فونز اور جدید اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کی مہم میں ڈی ایس پی سرکل فیروزوالا غلام دستگیر کی نگرانی میں تھانہ فیروزوالا پولیس کے ایس ایچ او عامر محبوب نے پولیس ریڈنگ پارٹی اے ایس آئی عبدالخالق ، اے ایس آئی سیف اللہ ورک ، اے ایس آئی ملک مختار ،شاہد رندھاوا ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ نواحی علاقہ میں چھا پہ مار کر خطرناک ڈکیت گینگ کو سرغنہ شاہد کو اسکے دو ساتھیوں محمد طاہر ار بلا ل کو گرفتار کر لیا ،دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی ،چوری ،راہزنی ودیگر درجنوں سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دس لاکھ کی نقدی ،زیورات ،دو موٹرسائیکلیں ،درجنوں موبائل فونز اور جدید اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں ،گرفتار ہونےوالے ملزمان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتا ر کرنے پر ڈی ایس پی فیروزوالا سرکل غلام دستگیر ،ایس ایچ او عامر محبوب ودیگر ٹیم کو شاباش دی ہے ۔علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments