Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزاحد رضا میر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے

احد رضا میر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے

واشنگٹن: پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار احد رضا میراب نیٹ فلیکس کی سیریز میں اپنے فن کے جوہردکھائیں گے۔
شوبزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق احد رضا میرنیٹ فلیکس کی ’ریزیڈنٹ ایول‘ نامی ڈراؤنی سیریز میں جلوہ گرہوں گے۔دیگرممالک کے اداکار بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔\
رپورٹ کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس نے احد رضا میر کے کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت اور تصدیق نہیں کی کہ انہیں کون سا کردار دیا جائے گا تاہم انہیں ایشیائی کردار دیا جا سکتا ہے۔’ریزیڈنٹ ایول‘ ویب سیریز جاپانی ویڈیو گیم سے ماخوذ ہے جو کہ ہارر تھرلر ہوگی۔
احد رضا میر پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کو اپنی بیوی سجل علی کے ساتھ آن اسکرین جوڑی کے طورپربھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق اور علیحدگی کی افواہوں گرم تھیں۔ رواں برس کے آغاز میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد کی غیر موجودگی کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں وائرل ہوئی تھیں تاہم دونوں نے اس معاملے پرخاموشی اختیارکررکھی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort