Saturday, May 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیللاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اہم میچ میں بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں پال اسٹرلنگ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ محمد وسیم جونئیر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کوشش ہوگی قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کریں۔
اسکواڈ لاہور قلندرز
کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق،م کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان
اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ
کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، ول جیک، پال اسٹرلنگ، اعظم خان، آصف علی، محمد وسیم، لیام ڈوسن، حسن علی، اطہر محمود اور وقاص مقصود
دونوں ٹیمیں 14 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 میچز میں فتح حاصل کر رکھی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم محض 5 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو آج کے میچ میں آئرلینڈ کے جارح مزاج اوپنر پال اسٹرلنگ کی خدمات بھی حاصل ہونگی، جونیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ گئے تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort