Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزعالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ

عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ

ممبئی: معروف بالی وُڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہے جس پر اب سپریم کورٹ نے بھی پکچر کا نام تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم کو 25 تاریخ تک ریلیز کیا جانا تھا تاہم ریلیزنگ کے حوالے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فلم کی ریلیزنگ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں کافی کیسز التوا کا شکار ہیں۔
پہلے پہل گنگو بائی کی فیملی نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے اور دونوں پر ہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اسکرپٹ لکھنے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے جس پر سنجے لیلا بھنسالی کے وکیل سدھارتھا ڈیو نے کہا کہ عدالتی تجویز پر ہدایتکار کے موقف سے کل تک عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments