Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپی ایس ایل7:قلندرز کا سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل7:قلندرز کا سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی بیٹنگ تھوڑی مضبوط ہے، اوور آل کرکٹ اچھی کھیلیں گے تو جیتیں گے۔
اس موقع پر ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پریشر والے میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوگا، جو اچھی کرکٹ کھیلےگا وہی جیتےگا،کوشش ہوتی ہےکہ حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں۔
ملتان سلطانز
کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر اعظمت، خوشدل شاہ، ریلی روسو، جونشن جارلس ، ڈیویڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمان طاہر اور شاہنواز دھانی
لاہور قلندر
کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، ہیری بروک، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے حارث رؤف اور زمان خان
واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 11 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں تاہم سلطانز نے 6 جبکہ قلندرز نے 5 میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔
ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں کامیاب ہونے والی ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔ پی ایس ایل 2022ء کے ایلیمنیٹر ون میں 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، جس کی فاتح ٹیم کا 23 فروری کا کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ فائنل میں پہنچنے کیلئے 25 فروری کو ٹکرائے گی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort