۔لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 22واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پشاور زلمی کے حق میں رہا۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں دو ، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ زلمی کے کپتان نے بتایا کہ حیدر علی اور عماد بٹ کی جگہ عثمان قادر اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، احسان علی اور حسان خان کی جگہ ول سمیڈ اور خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔