Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلاسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیون کا اہم میچ آج لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہیں۔
میچ کا ٹاس ہوا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسے جیت لیا، گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اوپننگ رحمان اللہ اور ایلکس نے کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تب بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں چار اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا ٹوٹل اسکور کریں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی پی ایس ایل میں واپسی ہوئی ہے آج وہ کوئٹہ کے لیے یہ میچ کھیلیں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments