Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeدلچسپ و عجیبپینٹاگون میں اچانک نظرآنے والی مرغی نے ہلچل مچا دی

پینٹاگون میں اچانک نظرآنے والی مرغی نے ہلچل مچا دی

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد نے ہلچل مچا دی۔ مرغی کوپکڑ کے جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔
دنیا کے سب سے زیادہ سخت سیکورٹی والے علاقوں میں شامل امریکی محکمہ دفاع کے دفاتریعنی پینٹاگون کی سیکورٹی ایک مرغی نے توڑ دی۔ پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی نظرآئی توہلچل مچ گئی۔ بے فکری سے ہائی سیکورٹی زون میں گھومتی مرغی کوپکڑنے کے لئے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
کافی کوششوں کے بعد مرغی کوپکڑ کرجانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔یہ پتا نہیں چل سکا کہ مرغی پینٹاگون کے دفاترکے علاقے میں کیسے اورکہاں سے آئی۔حکام نے یہ بھی نہیں بتا یا کہ مرغی کوپینٹاگون کے کون سے حصے سے پکڑا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort