Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزکپل شرما کا دپیکا پڈوکون سے محبت کا اظہار

کپل شرما کا دپیکا پڈوکون سے محبت کا اظہار

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون سے محبت کے اظہار کی اداکاری کرکے اپنے مداحوں کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبول ترین مزاحیہ پروگرام ‘دی کپل شرما’ کے نئے شو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ ڈپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم ‘گہرائیاں’ کی پروموشن کے لیے ٹیم اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔
شو کا پرومو بہت دلچسپ دکھایا گیا جہاں میزبان کپل شرما مزاحیہ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دپیکا سے پیار کا اظہار کرتے نظر آئے۔
کپل نے شو کے پرومو میں دپیکا پڈوکون سے کہا آپ سچ میں اتنی پیاری لگتی ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ اور پھر ‘ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا’ گانا بھی گایا۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر کپل شرما کوئی کامیڈی فلم بنائیں تو میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔ دی کل شرما کے میزبان نے شو کے دوران دپیکا سمیت دیگر مہمانوں سے بھی دلچسپ سوالات کیے۔
خیال رہے کہ نئے شو میں گہرائیاں فلم کے ہدایت کار شھاکن بترا نے بھی شرکت کی۔ دی کپل شرما کے نئے شو کا پرومو دپیکا کے پرستاروں کو بھی خوب بھایا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments