Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلسعودی عرب کا معتمرین کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان

سعودی عرب کا معتمرین کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے خوش قسمت افراد کی آسانی کے لیے ایک نیا اقدام اُٹھایا ہے جس کی مدد سے معتمرین ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ﷺ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں ’حجز خدمہ‘ کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں اُن تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔
کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے عمرہ اور حج کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس کے لیے دو ایپس بھی بنائی گئی ہیں جس کی مدد سے معتمرین تمام سہولیات گھر بیٹھے بک کرواسکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments