Saturday, May 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلکورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی جاری رکھنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی جاری رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر میں عمرہ سیزن پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کیلیے راستے مخصوص
وزارت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ابھی تک عمرہ ادائیگی اور مسجدالحرام و مسجد نبوی میں زائرین یا نمازیوں کی آمد پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
دوسری جانب جنرل پریزیڈنسی نے بھی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز مقرر کی گئیں ہیں، جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار
جنرل پریزیڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ زائرین اور نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort