Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلروس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں حارجیت کرسکے۔یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔امریکی حکام کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے پہلے ہی اپنے گروپ تعینات کرچکا ہے۔ان گروپس کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی خصوصی تربیت دی گئی ہے اور یہ دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کونشانہ بنائیں گے تاکہ بدامنی اورافراتفری پھیل سکے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments