Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلقازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کوگرفتارکرلیا گیا

قازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کوگرفتارکرلیا گیا

الماتے: قازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کو غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق قازقستان کی خفیہ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کریم میسزیموف کوغداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سابق سیکورٹی چیف کو ملک میں جاری پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔بیان کے مطابق سابق سیکورٹی چیف کے خلاف غداری کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے۔ ہنگاموں اورپولیس کی کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments