Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلقذافی اسٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل ٹرافی کی نقل سجا دی...

قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل ٹرافی کی نقل سجا دی گئی

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن سے قبل شائقین کی دلچسپی کے لئے پی ایس ایل کی ٹرافی کی نقل قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لئے پی ایس ایل ٹرافی کی قد آدم نقل لاہورکے قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی۔مصنوعی ٹرافی کے ساتھ کپتانوں اوراسٹار کھلاڑیوں کی ایکشن تصاویر بھی دیکھنے والوں کواپنی جانب متوجہ کررہی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں 2 نئی پریکٹس پچز کے ساتھ پرانی وکٹوں پربھی تازہ مٹی ڈال کرتیاری کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم سے ملحق ایل سی سی اے گراؤنڈ کے قریب ایک بڑے سائز کے بیٹ اوروکٹوں کوبھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔کرکٹ فینز کی بڑی تعداد بیٹ اوروکٹوں کے ساتھ سیلیفیاں لے رہی ہے۔یہاں قذافی اسٹیڈیم کا ماڈل بھی بنایا گیا ہے۔پاکستان سپرلیگ کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سےہوگا جبکہ دوسرے مرحلے اورفائنل کی میزبانی لاہورکرے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments