Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادکورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، این...

کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، این سی او سی

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وباء کی بدلتی صورتحال، قومی ویکسی نیشن مہم اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، گزشتہ تین روز میں کراچی کی مثبت شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی، پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں اضلاع کے مطابق بھی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل محمد ظفر اقبال، وفاقی وزیر عمر ایوب اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ملک میں کوروناکی پانچویں لہرنظرآناشروع ہوگئی، گزشتہ 4 روزسے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور کراچی میں کوروناکیسز کاتناسب بڑھاہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آج سےکورونا بوسٹرڈوزلگناشروع ہوگئی،ملک میں کوروناکےمثبت کیسوں کی شرح1.05ہے۔ادھر محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں اومیکرون کیسز میں مستقل اضافہ ہورہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 10 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے پھیلے جب کہ کراچی میں اومیکرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 54 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.55% فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments