Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسملکی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ

ملکی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ

کراچی(این اے نیوز رپورٹ) دسمبر 2021 میں پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ ماہ دسمبر 2021 میں ملکی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا، تاہم اس ماہ کل برآمدات 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رہیں، جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں۔
مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments