Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeسندھکراچیمیری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، شاہد آفریدی

میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، شاہد آفریدی

کراچی(این اے نیوز رپورٹ) سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا۔ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، مجھے اللہ پر بہت بھروسہ ہے، حقوق العباد بہت اہم ہیں۔کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ کوچ کےلیے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، جب کوچنگ کےلیے رابطہ ہوگا تو ضرور بتاوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے بائیس کھلاڑی اپنے اسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں، پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرزکو پاکستان میں کھیل کر اچھا لگتا ہے، پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا، فرنچائز کے اونرندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے، ایسا نہ ہو کہ بڑی ٹیمیں اپنی بی ٹیم کو پاکستان بھیج دیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments