Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسحکومتی اقدامات سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند پرواز رک گئی

حکومتی اقدامات سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند پرواز رک گئی

کراچی(این اے نیوز رپورٹ) حکومتی اقدامات اور کریک ڈاؤن کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو شدید دھچکا لگا اور روپے کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حکومت کے غیر قانونی گرے کرنسی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کے باعث آج بروز منگل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر 70 پیسے کم ہو کر 180 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر محدود اتار چڑھاؤ کے بعد دو پیسے اضافے سے 178 روپے 19 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد 181 روپے 20 پیسے پر پہنچ کر بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا تھا کہ زرمبادلہ کی خرید و فروخت سے متعلق سخت حکومتی اقدامات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں مصنوعی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں ممکنہ اضافے کی افواہوں کے باعث سٹے بازوں نے گرے مارکیٹ کا رخ کرلیا جبکہ سخت ریگولیٹری قوانین کے باعث کالے دھن کے حامل ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیاں ایکس چینج کمپنیوں میں فروخت کے لیے آنے کے بجائے گرے مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ سے زائد قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔انہوں نے حکومت سے زرمبادلہ کی گرے مارکیٹ کے خلاف تیز رفتار کریک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سٹے باز اپنے اس کام کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments