Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeدلچسپ و عجیبایک غلطی نے امریکی خاتون کو راتوں رات امیر بنادیا

ایک غلطی نے امریکی خاتون کو راتوں رات امیر بنادیا

اناپولس: میری لینڈ کی ایک خاتون کی معمولی غلطی ان کے لیے ہزاروں ڈالر کے انعام کا باعث بن گئی۔43 سالہ ہیگر سٹاؤن نامی خاتون نے بتایا کہ لاٹری وینڈنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والے ٹکٹ کا بٹن دبا دیا اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لاٹری مشین سے 20 ڈالر والا ٹکٹ لینا چاہتی تھی لیکن غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والا بٹن دبا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے تعجب ہوا جب ٹکٹ باہر آیا، مجھے کراس ورڈز گیم پسند نہیں ہیں لیکن 50 ہزار ڈالر کا انعام بھی مل گیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹکٹ لے کر پہنچی اور میری لینڈ لاٹری اسمارٹ ایپ سے بار کوڈ اسکین کیا تو پیغام موصول ہوا کہ ’مبارک! آپ 50 ہزار ڈالر جیت گئے‘۔
خاتون نے بتایا کہ جب دکان دار سے لاٹری انعام کا تذکرہ کیا تو اسے یقین نہیں آیا جس کے بعد میں نے ایک مرتبہ پھر بار کوڈ اسکین کیا اور پیغام میں انعام جیتنے کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے انعام جیتنے کے بارے میں سب سے پہلے اپنے بچوں کو بتایا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments