Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستاناللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھائے، آصف زرداری

اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھائے، آصف زرداری

لاڑکانہ(این اے نیوز رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے اٹھائے۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسے سے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ ملک کی تقدیر بلاول بھٹو تبدیل کرسکتے ہیں، بی بی سے کیے گئے وعدے آہستہ آہستہ پورے کررہا ہوں، وہ وقت دور نہیں جب آپ لوگوں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک عوامی خدمت کی سیاست کی، ہمارا منشور، سوچ اور آخرت عوام کی خدمت ہی ہے، ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امیر ملک ہے، یہاں بس سوچ کی کمی ہے، جو یہ کہتے ہیں اُس پر بھی سوچ بچار بھی نہیں کرتے، اور نہ ہی اُسے تسلیم کرتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ (پیپلز پارٹی) کی حکومت دوبارہ آئے گی، پھر پاکستان کے غریبوں کی تقدیر اور دن بدل جائیں گے۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین نے کارکنان سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے بے نظیر شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments