Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسہنڈی اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہنڈی اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(این اے نیوز رپورٹ) ایف آئی اے حکام نے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے بعض افراد نے مہارت کے ساتھ ڈالر کے لین دین کو کم ظاہر کرکے قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے کارروائیاں کرنے کیلیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو پنجاب بھر کی مختلف ڈویژنوں لاہور، سیالکوٹ،گجرات،فیصل آباد، ساہیوال، وزیرآباد، سرگودھا اورشیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں کریک ڈاون کریں گی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے پنجاب بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران نہ صرف متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے پاس سے غیرقانونی طور پر لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ملوث افراد سے ان کھاتہ جات کا تمام حساب کتاب بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈالرکی خرید و فروخت کرنے والی ڈالرزکمپنیوں کے مالکان اور متعلقہ خریداروں سے بھی مرحلہ وار تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments