Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلکرسمس تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ کے گھر میں مسلح شخص داخل

کرسمس تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ کے گھر میں مسلح شخص داخل

لندن: ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اُس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح نوجوان قلعے کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔ ملکہ برطانیہ نے وبا کے دوران زیادہ تر وقت اسی محل میں علیحدگی میں گزارا۔مسلح نوجوان کی گرفتاری سے کرسمس کی دعائیہ کی تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مسلح نوجوان سے قلعے میں داخل ہونے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments