Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانکرکٹ کو خیرباد کہنے والے بڑے کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں...

کرکٹ کو خیرباد کہنے والے بڑے کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے

این اے نیوز رپورٹ: پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ریٹائرڈ کرکٹرز ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔لیجنڈز لیگ کرکٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، ریٹائرڈ کرکٹرز کے لیے پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز عمان میں 22 جنوری سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
شاہد آفریدی آخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ اعلان ہوگیا
کیا شعیب اختر کرکٹ میں دوبارہ واپس آرہے ہیں؟
لیگ نے ایشیا کی ٹیم کے لیے پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب اختر اور یونس خان سمیت کئی دیگر لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سی ای او رمن راہیجا کے مطابق ایشیا کی ٹیم کو ایشیا لائنز کا نام دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کا ٹیم میں شامل ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا لائنز کے اسکواڈ میں شامل پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر محمود، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔
ٹیم میں سری لنکا کے 6کھلاڑی جے سوریا، مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالوویتھرانا، دلشان اور اپل تھرنگا شامل ہیں جب کہ افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان بھی ایشیا لائنز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments