Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادپاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کی تحقیقات میں اہم...

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کی تحقیقات میں اہم انکشاف

اسلام آباد(این اے نیوز) پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے اغوا کے کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، جب کہ مغوی کا شوہر ایک کیس میں اپنی بیوی کا مدعی اور دوسرے کیس میں ملزم نامزد ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ کے کیس میں ہونے والی تحقیقات میں بہت سے اہم انکشافات ہوئے ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ امریکی خاتون سال میں دو مرتبہ اغوا ہوچکی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے کیس میں سابق شوہر گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ امریکی خاتون وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بھی تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغوا ہوئی تھی، مارچ میں اغوا کی ایف آئی آر کا مدعی وجیہہ کا شوہر رضوان حبیب تھا، اس تحقیق کے بعد رضوان حبیب ایک مقدمے کا مدعی اور دوسرے کا ملزم نکلا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
حکام کے مطابق 9 ماہ پہلے مارچ میں وجیہہ سواتی کو بچوں سمیت اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا، تاہم اس وقت درج ہونے والی ایف آئی آر 136/21 میں اغوا ثابت نہیں ہوا تھا، اور انکشاف ہوا تھا کہ وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بچوں سمیت بیرون ملک گئی تھی۔ ایک خاتون کے سال میں 2 مرتبہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی خاتون کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، لیکن اغوا کیس میں اہم معلومات ملی ہیں جن کی تصدیق کررہے ہیں۔
واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments