Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینوزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) وزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی عثمان بزدار اور محمود خان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز ، وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب و خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے کی سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا جبکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی گئی، نیز خیبر پختونخواہ کے انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments