Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسحکومت نے چار ماہ میں 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرضہ لیا،...

حکومت نے چار ماہ میں 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرضہ لیا، رپورٹ

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) حکومت نے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2021-22ء کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لیا، ان میں کمرشل بینکوں سے 1 ارب 52 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا، مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 12 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں جبکہ جولائی سے نومبر کے دوران چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے کا قرض ملا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر امریکا سے پاکستان کو 2 کروڑ 92 لاکھ ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 62 کروڑ 2 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈز سے پاکستان کو 46 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرضہ ملا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments