Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سنی لیون مشکل میں پھنس...

ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی: بھارتی ایکٹریس سنی لیون پر فلمائے گائے ہندو دیوی پر مبنی گانے نے ہندوؤں کو مشتعل کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنا نیا گانا لانچ کیا ہے جس کا نام مدھوبن ہے اور اس کی ویڈیو میں بالی وُڈ اداکارہ سنی لیون نے کام کیا ہے لیکن اس گانے نے بھارتیوں میں غصے کی لہر دوڑادی ہے۔شارب اور توشی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے لیکن رلیز کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اس گانے پر تنقیدوں کی بوچھاڑ ہوگئی۔ گانے میں ہندو دیوی رادھا کی بےعزتی کی گئی ہے۔ہندوؤں کا کہنا ہے اس گانے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ رادھا بھگوان کی سچی پجاری تھی جسے گانے میں ڈانسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ عوام نے سنی لیون اور گلوکارہ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments