Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزجیکولین فرنینڈس کے لئے ایک اوربری خبر،کروڑوں کےتحائف ضبط ہوں گے

جیکولین فرنینڈس کے لئے ایک اوربری خبر،کروڑوں کےتحائف ضبط ہوں گے

ممبئ(این اے نیوز رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کوایک اوربری خبرکا سامنا۔ بھتہ خوری کے ملزم سے ملے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ بھتہ خوری اورفراڈکیس میں شامل تفتیش جیکولین فرنینڈس کوبھتہ خوری کے ملزم کی جانب سے دئیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے مرکزی کردار سیکیش چندرشیکھرنے جیکولین فرنینڈس کو10 کروڑروپے کے تحائف دئیے تھے۔منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتیحی سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ نورا فتیحی کودئیے گئے تحائف بھی ضبط کئے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments