Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادسکھر حیدرآباد موٹروے، راولپنڈی لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبے کی...

سکھر حیدرآباد موٹروے، راولپنڈی لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبے کی منظوری

اسلام آباد(این اے نیوز) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے سکھر حیدرآباد موٹروے، راوالپنڈی لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ تھل کینال منصوبے کی منظوری ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے پر 191 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، چھ لائن پر مشتمل 306 کلومیٹر منصوبے بلٹ آپریٹ بنیادوں پر مکمل ہوگا۔
ایکنک نے راوالپنڈی لئی ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے پر 24 ارب 96 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب غربت مکاو پروگرام کی منظوری دے دی دی گئی۔ جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع کے لیے 25 ارب 24 کروڑ روپے مالیت کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔
ایکنک نے تھل کینال فیز 2 منصوبے کی منظوری مؤخر کردی۔ اجلاس میں صوبہ سندھ کی سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایات جبکہ تھل کینال منصوبے کے تکینیکی پہلوؤں پر غور کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت دے دی گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort