Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانبیٹے کی جیت کیلئے پرویز خٹک پر سرکاری مشینری کے استعمال کا...

بیٹے کی جیت کیلئے پرویز خٹک پر سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام، جے یو آئی کا دھرنا

نوشہرہ(این اے نیوز) خیبرپختونخوا کی تحصیل نوشہرہ کے بلدیاتی انتخاب کے نتائج کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
تحصیل نوشہرہ کے انتخاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خان نے فتح حاصل کی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاکم علی دوسرے نمبر پر رہے۔
پرویز خٹک کے بیٹے کو تحصیل کی نشست پر برتری حاصل
جمعیت علمائے اسلام نے بلدیاتی انتخاب کے نتائج کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے اور یہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاکم علی نے الزام لگایا ہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بیٹے کو کامیاب کرانے کیلئے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا۔
امیدوار حاکم علی کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر نےانتظامیہ اور سرکاری مشینری سے اپنے بیٹے کو جتوایا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments