Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانکراچی، بیس فیصل میں قائم فیلکن مال پر 'ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ'...

کراچی، بیس فیصل میں قائم فیلکن مال پر ‘ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ’ کا بورڈ لگا دیا گیا

کراچی(این اے نیوز)کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع پاکستان ائیر فورس ( پی اے ایف) کے بیس فیصل میں قائم فیلکن مال پر’ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ’ کا بورڈ لگا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیلکن مال کی یہ عمارت شاپنگ سینٹر کے لیے تیار کی گئی تھی لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں کی پابندی کے احکامات کے بعد اسے ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ میں تبدیل کردیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے تصدیق کی کہ عمارت پر ’ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ‘ کا بورڈ لگایا گیا ہے لیکن ان کے پاس مزید تفصیلات موجود نہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےچند روز قبل حکم دیا تھا کہ دفاعی مقاصد کے لیے مختص زمین کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments