Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلمقبوضہ کشمیر میں خرم پرویز کی گرفتاری، لندن میں بھارتی ہائی کمشنر...

مقبوضہ کشمیر میں خرم پرویز کی گرفتاری، لندن میں بھارتی ہائی کمشنر سے جواب طلب

مقبوضہ کشمیر(این اے نیوز) مقبوضہ کشمیر میں خرم پرویز کی گرفتاری اور جعلی مقابلےکے معاملے پر لندن میں رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نےبرطانیہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے جواب طلب کرلیا۔آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آف کشمیرکے 19 اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھا اور خرم پرویز کی گرفتاری پر اظہار تشویش کیا۔خرم پرویز کی گرفتاری پر یو این نمائندے، یو این ہائی کمشنر اور انسانی حقوق کے ادارے بھی تشویش کا اظہارکرچکے ہیں۔
بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ بھارت کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی (این آئی اے) نے 23 نومبر کو سری نگر سے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
خرم پرویز سے پہلے این آئی اے کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی اور بعدازاں انہیں باضابطہ طورپر گرفتار کرلیاگیا۔
این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں بھی ضبط کیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments