Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلبھارت اور جنوبی افریقا کے میچز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

بھارت اور جنوبی افریقا کے میچز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

بھارت(این اے نیوز)بھارت اور جنوبی افریقا کی آئندہ سیریز بغیر کراؤڈ کے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک میں کووڈ کی صورتحال کے سبب ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں شائقینِ کرکٹ کو ٹکٹ فروخت نہیں کیے جائیں گے۔
بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا نیا شیڈول جاری
کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں کووڈ کی چوتھی لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جب کہ دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments