Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانآئین بنانیوالی پارٹی کو انتہاپسند کہنے والے خود انتہا پسند ہیں:حافظ حمد...

آئین بنانیوالی پارٹی کو انتہاپسند کہنے والے خود انتہا پسند ہیں:حافظ حمد اللہ

پشاور(این اے نیوز)جمعیت علما اسلام کے رہنما اورپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاپسند کہنے والے خود انتہا پسند اور شدت پسند ہیں،خیبرپختونخوا میں جس وقت جے یو آئی کی حکومت تھی تب فواد چودھری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا حافظ حمداللہ نے کہا جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے،فواد چودھری کی پیدائش سےقبل مفتی محمود جیسی جمہوری شخصیت تھےجنہوں نے پاکستان کو 1973ءکامتفقہ آئین دیا ۔
انہوں نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس آئین پر مفتی محمود کےدستخط ہےاس آئین کے تحت تم وزیر اور عمران خان وزیراعظم بن کے بیٹھےہیں،آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاپسند کہنے والے خود انتہا پسند اور شدت پسند ہیں، ،2014دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ،پی ٹی وی پر حملہ ،دہشت گردی اور بغاوت نہیں؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسر پرحملہ،سول نافرمانی کا اعلان انتہاپسندی، شدت پسندی،دہشت گردی اور بغاوت نہیں؟کے پی کے میں شرمناک اور عبرتناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کرنے سےہار کا اثر زائل نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ایل پی اورجےیو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائےگا۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی،فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہوگی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی،ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا،ہر حلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک حلقے میں ایک ہی پارٹی کے چار، چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو شکست ہی ہوگی،سیاسی بونے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے بول رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments