Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

ماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

کراچی(این اے نیوز) ماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے۔ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے باعث نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور گزشتہ کچھ روز سے وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھے ۔
طاہر شمسی 18فروری 1962 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ پھر 1988 میں ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور رائل کالج آف پیتھالوجسٹ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز NIBD کے میڈیکل ڈائریکٹر تھے اور بون میرو ٹرانسپلاٹ کے بھی ماہر تھے۔ وہ بہترین طبیب، سائنس دان، ڈین اور پروفیسر میڈیسن/کلینکل ہیماٹولوجسٹ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن تھے۔ انہوں نے 7 کتابیں بھی لکھیں، کئی ہیماٹولوجی جرنلز کے ایڈیٹر بھی رہے۔ ان کی بین الاقوامی جرائد میں 43 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ماہر امراضِ خون، پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی، کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، مرحوم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کے علاج میں خدمات ياد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر شمسی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments