Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں...

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا

لاہور(این اے نیوز) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا جس کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا جس کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع جہلم میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
اس کے علاوہراجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments