Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظور

پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظور

لاہور(این اے نیوز) پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کےحق میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کی جس میں اسپیکرپرویز الٰہی نے واحد تبلیغی جماعت سے ’واحد‘ لفظ کی ترمیم کی۔
قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد اسپیکرچوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت اور دیگردینی جماعتیں اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دے رہی ہیں، یہ جماعتیں اسلام اورامن کی سفیر ہیں اور پاکستان کیلئے قابل فخراثاثہ ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں 72 ممالک کےلوگ اورسعودی عرب کےکرتادھرتا بھی آئے، سفیروں کوبلاکرایک میٹنگ آج اورایک گزشتہ روز ہوچکی ہے، معاملے کی اصلاح کر رہے ہیں، امید ہے جلد ہی بہتری نظرآئے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments