Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانخیبر پختونخوا میں پی پی پی مؤثر قوت کے طور پر سامنے...

خیبر پختونخوا میں پی پی پی مؤثر قوت کے طور پر سامنے آئی:بلاول بھٹو

کراچی(این اے نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی پی پی ایک مؤثر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیالے امیدواروں کی حمایت کرنے والے عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت کرنے والے کارکنان کو شاباش دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میدان خالی نہ چھوڑنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں جگہ جگہ جیالے امیدواروں نے بہترین مقابلہ کرکے حریف امیدواروں کو مشکلات سے دوچار کیا،پی پی پی امیدوار مزید محنت کریں، عام انتخابات میں بازی جیالوں کے ہاتھ میں ہوگی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments