Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانکے پی بلدیاتی الیکشن: 60 تحصیل کونسلز اور 4 سٹی کونسلز کے...

کے پی بلدیاتی الیکشن: 60 تحصیل کونسلز اور 4 سٹی کونسلز کے تازہ ترین نتائج

خیبر پختونخوا (این اے نیوز)خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز (چیئرمین) کی نشستوں میں سے 60 اور 5 سٹی کونسلز (میئرز) کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی جن کے نتائج تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔

چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے جہاں پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

بلدیاتی الیکشن میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کا کلیدی سبب تھا: وزیراعظم کا اعتراف

اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

17 اضلاع کی 60 تحصیل کونسلز کے نتائج
اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 52 کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 17 نشستیں جے یو آئی، 14 پی ٹی آئی اور 9 آزاد امیدواروں نے جیتیں جب کہ اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی نے 2، پیپلزپارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

1 پشاور
ضلع پشاور کی تمام 6 تحصیل کونسلز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق 4 تحصیل کونسلز پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور ایک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب کہ ایک تحصیل پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کامیاب ہوئی۔

2 چار سدہ
ضلع چار سدہ کی تمام 3 تحصیلوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق 2 تحصیلوں پر جے یو آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا کے 4 بڑے شہروں کے میئرز کون ہوں گے؟

3 نوشہرہ
نوشہرہ کی تینوں تحصیل کونسلز کے نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے ایک اور پاکستان تحریک انصاف نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

4 خیبر
ضلع خیبرکی 3 تحصیلوں میں سے 2 کا مکمل نتیجہ موصول ہوچکا ہے جس کے مطابق ایک تحصیل میں پی آئی ٹی اور ایک میں جے یو آئی کامیاب ہوئی ہے۔

5 مہمند
ضلع مہمند کی تینوں تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق 2 تحصیلوں میں جے یو آئی اور ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

6 مردان
ضلع مردان کی تمام 4 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ مردان کی تین تحصیل کونسلز میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک تحصیل میں اے این پی کا امیدوار کامیاب ہوا۔

7 صوابی
ضلع صوابی کی تمام 4 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں ن لیگ، ایک میں پی ٹی آئی، ایک میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی۔

8 کوہاٹ
ضلع کوہاٹ کی 3 تحصیل کونسل میں سے 2 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے کوہاٹ کی ایک تحصیل میں پی ٹی آئی، ایک میں آزادامیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

9 کرک

کے پی بلدیاتی الیکشن: عمران خان کی پارٹی فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام سے ہار گئی

ضلع کرک کی 3 تحصیلوں میں سے ایک کا بھی مکمل نتیجہ موصول نہیں ہوسکا ہے۔

10 ہنگو
ضلع ہنگو کی 2 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں جے یو آئی اور دوسری میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

11 بنوں
بنوں کی تمام 5 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے تین تحصیلوں میں پی ٹی آئی، ایک میں جے یو آئی اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

بنوں کی ایک تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے۔

12 لکی مروت
ضلع لکی مروت کی 4 تحصیلوں میں سے 3 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں جماعت اسلامی اور 2 میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

13 ڈی آئی خان
ڈی آئی خان کی تمام 5 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 2 تحصیلوں پر آزاد امیدوار، ایک میں جماعت اسلامی، ایک میں پیپلزپارٹی اور ایک میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔

14 ٹانک

عمران عوام کی جان چھوڑدیں اور تھوڑی سی جو عزت ہے وہ بچاکے چلےجائیں: مریم

ضلع ٹانک کی دونوں تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں اور دونوں تحصیلوں میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

15 ہری پور
ضلع ہری پور کی تمام 3 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 2 میں ن لیگ اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

16 بونیر
ضلع بونیر کی 6 تحصیلوں میں سے 5 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ بونیر کی 4 تحصیلوں میں پی ٹی آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی۔

17 باجوڑ
ضلع باجوڑ کی 2 تحصیلوں میں سے ایک کے بھی مکمل نتائج موصول نہیں ہوسکے ہیں۔
17 اضلاع کے 4 سٹی کونسلز کے نتائج
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چاروں سٹی کونسلز کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں سے 3 میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی ہے۔
1 پشاور
پشاور شہر کے میئر کی نشست جے یو آئی کے حصے میں آئی۔
2 مردان
مردان کے میئر کی نشست عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیتی ہے۔
3 کوہاٹ
کوہاٹ سٹی کے میئر کی نشست پر جے یو آئی کا امیدوار کامیاب ہوا۔
4 بنوں
بنوں سٹی کونسل کے میئر کی نشست پر جے یو آئی کامیاب ہوئی۔
نوٹ: سٹی کونسل کی پانچویں نشست ڈی آئی خان میں تھی جہاں الیکشن نہیں ہوئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments