Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادکے پی میں جے یو آئی کی جیت کا مطلب ملک میں...

کے پی میں جے یو آئی کی جیت کا مطلب ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں: فواد

اسلام آباد (این اے نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جیت پر مایوسی ہوئی، ان کی جیت کا مطلب ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مذہبی طور پر متشدد لوگوں کو اقتدار ملنا ٹھیک نہیں اور فضل الرحمان کو اقتدار ملنا بدنصیبی ہے، بڑی بدقسمتی ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے ایک ایسی جماعت جیتی ہے جسے ختم ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک حلقے میں جب ایک پارٹی کے تین چار افراد الیکشن لڑیں گے تو ہارنا ہی ہے ، صرف پی ٹی آئی ہی ملک گیر جماعت ہے باقی تو لوکل جماعتیں ہیں، پی ٹی آئی اگر نہیں ہوگی تو ملک میں کوئی قومی جماعت نہیں ہوگی۔
سابق صدر کی گفتگو پر فواد کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کی گفتگو سے مایوسی جھلکتی نظر آئی ہے، زرداری صاحب کی بھی خواہش پوری نہیں ہوئی، ان کو ڈیل کی بو لگ جائے تو سارے پالش لے کر پہنچ جاتے ہیں، یہ لوگ اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔
خیال رہے کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے اپ سیٹ کیے ہیں۔
4 میں سے 3 شہروں کے میئرز کی نشستیں جیت گئے جس میں تحریک انصاف کا گڑھ سمجھے جانے والا صوبائی دارالحکومت پشاور بھی شامل ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments