Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادپی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں...

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی: وزیراعظم

اسلام آباد (این اے نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں جن کی قیمت چکانا پڑی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی بڑی وجہ بنا، لوکل باڈی الیکشن کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، میئر کی تین سیٹیں جے یو آئی اور ایک اے این پی لے اڑی۔ سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی 64 میں سے 58 نشستوں کے رزلٹ آئے ہیں، جے یوآئی ف کی 21 نشستوں کے ساتھ پہلی اور پی ٹی آئی کی 14نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے، اے این پی کی سات اور ن لیگ کی تین سیٹیں، جماعت اسلامی دو ، پیپلزپارٹی اور تحریک اصلاحات کی ایک ایک نشست جبکہ نو آزاد امیدوار بھی فتح یاب ہوئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments